Monday, July 28, 2025
 

اسپانسر شپ نا ملنے پر پاکستان کے ماس ریسلنگ ایتھلیٹ کا دورہ منگولیا خطرے میں پڑ گیا

 



اسپانسر شپ نا ملنے پر پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ ماس ریسلنگ ایتھلیٹ سعد راجپوت کا دورہ منگولیا خطرے میں پڑ گیا۔ قومی ایتھلیٹ سعد راجپوت نے یکم اگست کو منگولیا میں ہونے والی ورلڈ ماس ریسلنگ چیمپئن شپ 2025 میں شرکت کرنی ہے، اس ایونٹ میں بھارت سمیت 55 ممالک کے ایتھلیٹس شریک ہوں گے۔ سعد راجپوت کا کہنا ہے کہ ماس ریسلنگ کے 65 کیٹگری مقابلوں میں شرکت کیلئے مکمل تیار اور فٹ ہوں اور سفر کے تمام انتظامات مکمل ہیں، اسپانسر شپ مل جائے تو پاکستان کا پرچم ایک بار پھر بلند کر سکتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ شروع ہونے میں دو روز باقی ہیں، اگر اسپانسر شپ نا ملی تو شرکت سے محروم ہوجائوں گا۔ سعد راجپوت نے بتایا کہ وہ اس سے پہلے ازبکستان، قازقستان، رومانیہ سمیت کئی ممالک میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں، جس میں انہوں نے اب تک گولڈ، سلور اور برونز میڈلز حاصل کیے ہیں، اُنہیں پاکستان کے لیے سب سے زیادہ انٹرنیشنل میڈلز جیتنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل