Loading
پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف ٹیم کے میامی امریکا میں شاندار استقبال پر حیران رہ گئے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ میں لکھا کہ ہماری ابھی میامی میں لینڈنگ ہوئی، یہاں پر بے مثال استقبال ہوا، ہمیں شاندار پروٹوکول ملا۔ حارث رؤف نے کہا کہ اس سے پہلے کبھی یہاں پر ایسا پْرتپاک استقبال نہیں ہوا تھا، ہم پاکستان کرکٹ اور پی سی بی کی جانب سے اس احترام پر شکرگزار ہیں۔ Just landed in Miami ???????? and truly overwhelmed by the exceptional welcome and protocol we received. Never experienced anything like this before here. Grateful for the respect shown to Pakistan cricket ???????????? and PCB #TeamPakistan #MiamiWelcome pic.twitter.com/MqVXEQ45m4 — Haris Rauf (@HarisRauf14) July 27, 2025 پاکستان کرکٹ ٹیم امریکا میں ویسٹ انڈیز کیخلاف تین ٹی 20 اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔ ٹی ٹوئنٹی میچز یکم، 3 اور 4 اگست کو ہونا ہیں جبکہ ون ڈے میچز 8، 10 اور 12 اگست کو کھیلے جائیں گے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل