Loading
آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو پانچویں اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی شکست دے کر سیریز میں کلین سویپ مکمل کر لیا۔ بیسٹر میں کھیلے گئے پانچویں ٹی 20 میں ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو 171 رنز کا ہدف دیا جو کینگروز نے 18 گیندیں قبل ہی 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ بین ڈوارشیس نے تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ ڈیبیو کرنے والے مچل اوون نے 37 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ ٹم ڈیوڈ نے صرف 12 گیندوں پر 30 رنز جڑ دیے۔ سیریز 0-5 سے اپنے نام کرنے کے ساتھ آسٹریلیا نے دورہ ویسٹ انڈیز میں کل 8 میں سے 8 میچز جیت کر تاریخی وائٹ واش مکمل کر لیا۔ آسٹریلیا نے ٹیسٹ سیریز بھی تین صفر سے اپنے نام کی تھی۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم اب یکم اگست کو لاڈرہل میں پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان کا سامنا کرے گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل