Tuesday, July 29, 2025
 

اسلحہ شراب برآمدگی کیس: علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری منسوخ

 



وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اپنے خلاف اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس میں عدالت میں پیش ہو گئے، جس کے بعد عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں علی امین گنڈاپور کے خلاف اسلحہ و شراب برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے علی امین گنڈاپور کے ضمانتی کو دیا گیا شوکاز نوٹس بھی واپس لے لیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کیس پر سماعت کی،  راجہ ظہور الحسن  نے کہا کہ آج ہم اپنا 342 کا بیان ریکارڈ نہیں کروائیں گے، عدالت پہلے بریت کی درخواست پر دلائل سنے اس حوالے سے آڈر موجود ہے۔ جج مبشر حسن چشتی  نے کہا کہ چلیں آپ اپنے دلائل شروع کریں میں سن رہا ہوں، وکیل صفائی  نے کہا کہ میں آج دلائل نہیں دے سکتا مجھے کم از کم 5 گھنٹے چاہیے، جج مبشر حسن چشتی  نے کہا کہ آج 3 بجے آپکو 342 کا سوالنامہ مل جائے گا۔ علی امین گنڈا  نے کہا کہ سر میں 21 تاریخ کو نہیں آیا تھا کیونکہ سینٹ الیکشن تھے میں وزیر اعلیٰ کیساتھ ووٹر بھی ہوں، جج مبشر حسن چشتی نے کہا کہ ہم نے تو آپشن دیا تھا آپ آنلائن اپنا بیان ریکارڈ کروا دیتے۔ علی امین گنڈا پور  نے کہا کہ میں آنلائن آگیا تھا عدالت کا نیٹ ایشو ہے، عدالت نے علی امین گنڈا پور کو جانے کی اجازت دے دی۔ کیس کی سماعت میں 3 بجے تک کا وقفہ کردیا گیا، علی امین گنڈا پور اپنے وکیل راجہ ظہور الحسن کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، علی امین گنڈا پور کیخلاف تھانہ بارہ کہو میں درج ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل