Tuesday, July 29, 2025
 

اسلام آباد میں گاڑیوں کو ڈیجیٹل کارڈز جاری کرنے کا فیصلہ

 



اسلام آباد کے شہریوں کے لیے گاڑی کے کاغذات ساتھ رکھنے کی  پریشانی ختم ہونے جا رہی ہے جب کہ اسلام آباد میں گاڑیوں کو ڈیجیٹل کارڈز جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محکمہ ایکسائز نے روایتی کارڈز اور فائلوں سے جان چھڑالی، مالک کو گاڑی کے کاغذات یا کارڈ ساتھ رکھنے کی ضرورت نہیں، گاڑی کی ڈیجیٹل بک مالک کے موبائل والٹ میں محفوظ ہوگی۔ ٹریفک چالان کی تمام تفصیلات بھی ڈیجیٹل بک میں دستیاب ہوں گی، ڈیجیٹل کارڈز شہر کے ڈیجیٹل پارکنگ پلازوں سے منسلک ہوں گے۔ پیسے نہ ہوں تب بھی پارکنگ پلازہ میں بلاخوف گاڑی کھڑی کریں، پارکنگ پلازہ کی فیس بھی گاڑی کی ڈیجیٹل کارڈ سے ادا ہوگی۔ ڈائریکٹر ایکسائز بلال اعظم نے بھی ڈیجیٹل کارڈ کی تصدیق  کی اور کہا کہ اب اسلام آباد میں گاڑیوں کے ڈیجیٹل کارڈ ہی چلیں گے، گاڑیوں کی ٹرانسفر کا عمل بھی ڈیجیٹلائز کیا جارہا ہے، گاڑی ٹرانسفر کیلئے بائیو میٹرک تصدیق گھر بیٹھے موبائل پر ہوگی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل