Loading
جاپان میں جونوچی نامی یوٹیوبر نے اپنی لمبی اور نوکیلی ٹھوڑی کی وجہ سے آن لائن شہرت حاصل کرلی ہے۔ یوٹیوبر کی اس منفرد ظاہری شکل نے اسے مزاق کا نشانہ بننے کے بجائے ایک منفرد برانڈ میں تبدیل کر دیا ہے۔ جونوچی خود کو "world’s longest chin" کے نام سے پیش کرتے ہیں اور اس کی ٹھوڑی واقعی نمایاں حد تک لمبی اور نوکیلی ہے جسے ان کے سوشل میڈیا پر فالوورز جاپانی کارٹونز کے کردار کے جیسا قرار دیتے ہیں۔ اس منفرد خصوصیت نے انہیں تقریباً 350,000 سبسکرائبرز کی تعداد تک پہنچا دیا ہے اور ایکس اور ٹک ٹاک پر مزید فالوونگ حاصل ہوئی ہے۔ ان کے کل فالوورز 750,000 سے زائد بتائے جا رہے ہیں۔ جونوچی کے مطابق ان کی ٹھوڑی پانچ سال کی عمر کے بعد نمایاں طور پر بڑھنے لگی۔ انہوں نے بچپن میں زیادہ دودھ پینا شروع کیا بڑی عمر میں ڈاکٹروں نے واضح کیا کہ زیادہ دودھ پینا اس کا سبب نہیں ہے، بلکہ غالباً جینیاتی عوامل ہیں۔ انہوں نے اپنی بچپن کی تصاویر بھی شیئر کیں جہاں تین سال کی عمر تک ٹھوڑی معمولی تھی، مگر پانچ سال کی عمر تک نوکیلی ہو چکی تھی۔ اسکول کے دنوں میں انہیں ٹھوڑی کی وجہ سے مذاق کا سامنا کرنا پڑا تھا مگر جونوچی نے اس کو اپنی منفرد پہچان بنایا اور اسے قبول کرتے ہوئے سوشل میڈیا کی دنیا میں برانڈ بیلڈنگ کیلئے استعمال کیا۔ وہ اپنی چین پر شوخی سے بات کرتے ہیں اور اسے اپنی content کا محور بناتے ہیں، جس نے انہیں ہزاروں لوگوں کے لیے ایک متاثر کن شخصیت میں بدل دیا ہے
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل