Loading
ناپا بورڈ آف ڈائریکٹرز نے جمعرات کو اپنے سہ ماہی اجلاس کے دوران 3 نئے اراکین کو شامل کرلیا،اجلاس کی صدارت بورڈ کے چیئرمین سید جاوید اقبال نے کی۔ اجلاس میں سابق سینیٹر جاوید جبار، مہتاب اکبر راشدی، طارق کرمانی، روشن خورشید بروچہ، فوزیہ مسعود نقوی، علی حبیب، منیزہ ہاشمی، سی او او ناپا سمیتا احمد اور سی ایف او واصف خرسو نے شرکت کی،بورڈ ممبر ظفر مسعود لاہور سے آن لائن میٹنگ میں شامل ہوئے۔ ناپا میں شمولیت کرنے والےنئے ڈائریکٹرز منیزہ ہاشمی، ظفر مسعود اور علی حبیب شامل ہیں،منیزہ ہاشمی فیض فاؤنڈیشن کی ٹرسٹی اور لاہور میں سالانہ فیض فیسٹیول کی مرکزی منتظم ہیں،وہ پی ٹی وی کے ساتھ 40 سالہ کیریئر کے ساتھ میڈیا پروفیشنل رہی ہیں جہاں وہ ڈائریکٹر پروگرامز کے طور پر عہدے سے سبکدوش ہوئیں،وہ معروف شاعر فیض احمد فیض کی چھوٹی بیٹی ہیں. علی حبیب ایچ بی ایل کے چیف مارکیٹنگ اینڈ کمیونیکیشن آفیسر ہیں،تین دہائیوں سے زیادہ کے تجربے کے ساتھ، علی معروف بینکوں کے ساتھ ساتھ فنانس کے علاوہ مختلف صنعتوں میں بھی اسی طرح کے عہدوں پر فائز ہیں. ان کے کیریئر میں مشہور تنظیموں جیسے پراکٹر اینڈ گیمبل (P&G)، Reckitt Benckiser، Standard Chartered، NIB Bank، United Bank Ltd. (UBL)، اور حبیب بینک (HBL) میں کام کرنا شامل ہے. ظفر مسعود ایک بینکر ہیں جو بینک آف پنجاب کے صدر اور سی ای او ہیں،بینکنگ کے شعبے میں دو دہائیوں سے زیادہ کے تجربے کے ساتھ، وہ ڈوئچے بینک، بارکلیز، اور سٹی بینک میں اہم قائدانہ عہدوں پر فائزرہے. بورڈ نے مرحوم طبلہ نواز استاد بشیر خان کے لیے فاتحہ خوانی کی انتقال کے وقت وہ ناپا کے فیکلٹی تھے۔ بورڈ نے موسیقی کے شعبے میں استاد بشیر خان کی خدمات کو وہ شعبہ موسیقی میں ایک عمدہ اور مثالی میراث چھوڑ کر گئے
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل