Tuesday, August 05, 2025
 

قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کی نشستوں میں اضافہ

 



الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے خیبرپختونخواہ سے مخصوص نشستوں کا نوٹفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے نتیجے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قومی اسمبلی میں نشستوں میں اضافہ ہوگیا۔ الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی خواتین کی مخصوص نشستوں پر دو اراکین کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کی ثمر ہارون بلور اور سعیدہ جمشید کا بطور رکن قومی اسمبلی نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی میں دو نشستوں کے اضافے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے ارکان کی تعداد بڑھ کر  124 ہوگئی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل