Wednesday, August 06, 2025
 

آن لائن خریداری پر ٹیکس کٹوتی کا نیا نظام متعارف

 



فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے آن لائن شاپنگ پر سیلز ٹیکس کٹوتی کا نیا طریقہ کار متعارف کروادیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے متعارف کردہ نظام کے تحت کسی صارف کی جانب سے آن لائن آرڈر پر ادائیگی آن لائن یا کیش آن ڈیلیوری(سی او ڈی) کے ذریعے کی جاتی ہے تو اس صورت میں متعلقہ ادائیگی کے ذریعے یا کوریئر کمپنی پر لازم ہوگا کہ وہ مصنوعات کی ترسیل کے وقت فروخت شدہ اشیاء پر سیلز ٹیکس کی کٹوتی کرے اور باقی رقم سپلائر یا وینڈر کو ادا کرے جبکہ ڈیجیٹل آرڈرز پر مبنی سامان کی ترسیل میں کردار ادا کرنیوالی کوریئر کمپنیوں کوہر مہینے کی دس تاریخ تک ایک تفصیلی رپورٹ ایف بی آر کو جمع کراناہوگی جس میں تمام سپلائرز، ان کے رجسٹریشن نمبرز اور فراہم کردہ سامان کی تفصیلات فراہم کرنا ہونگی رپورٹ ایف بیا ٓر کے وضع کردہ فارمیٹ کے مطابق فراہم کرنا ہوں گی۔  فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے ذریعئے سیلز ٹیکس رولز 2006 میں ایک نیا باب شامل کرتے ہوئے آن لائن مارکیٹ پلیس، ادائیگیوں کے ذرائع اور کوریئر سروسز پر سیلز ٹیکس کی کٹوتی سے متعلق اہم ترامیم کر دی ہیں۔ اس نئے نظام کا اطلاق ان تمام اشیاء پر ہوگا جو ڈیجیٹل ذرائع جیسے آن لائن مارکیٹ پلیس، ویب سائٹس یا ایپلیکیشنز کے ذریعے آرڈر کی جائیں گی ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اگر کسی صارف کی جانب سے آن لائن آرڈر پر ادائیگی آن لائن یا کیش آن ڈیلیوری (سی او ڈی) کے ذریعے کی جاتی ہے تو اس صورت میں متعلقہ ادائیگی کے ذریعے یا کوریئر کمپنی پر لازم ہوگا کہ وہ مصنوعات کی ترسیل کے وقت فروخت شدہ اشیاء پر سیلز ٹیکس کی کٹوتی کرے اور باقی رقم سپلائر یا وینڈر کو ادا کرے۔ نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ پیمنٹ انٹرمیڈیریز ( Intermediaries Payment ) اور کوریئر کمپنیاں جو ڈیجیٹل آرڈرز پر مبنی سامان کی ترسیل میں کردار ادا کرتی ہیں ان پر لازم ہوگا کہ وہ ہر مہینے کی دس تاریخ تک ایک تفصیلی رپورٹ ایف بی آر کو جمع کرائیں، جس میں تمام سپلائرز، ان کے رجسٹریشن نمبرز اور فراہم کردہ سامان کی تفصیلات دی گئی ہوں۔  اس مقصد کے لیے پیمنٹ گیٹ وے فارم (ایس ٹی آر 35 ) جبکہ کوریئر کمپنیاں یا ٹی آر36 فارم کے ذریعے رپورٹ جمع کروائیں گی اسی طرح آن لائن مارکیٹ پلیسر جن کے ذریعے آرڈر دیے گئے ہوں انہیں بھی ایس ٹی آر34 فارم کے ذریعے ہر ماہ ایک رپورٹ جمع کروانی ہوگی جس میں سپلائر کے حساب سے آرڈرز اور فراہم کردہ سامان کی تفصیل شامل ہوگی اگر کوئی آن لائن مارکیٹ پلیس اپنی سروس کے تحت کوریئر سروس بھی فراہم کرتی ہے تو اْسے کوریئر کے لیے مقرر کردہ فارم (ایس ٹی آر36) بھی جمع کرانا ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نئے قواعد کے تحت پیمنٹ انٹرمیڈیریز اور کوریئر کمپنیاں سیلز ٹیکس کی کٹوتی کے بعد وینڈر یا سپلائر کو باقاعدہ ایک سرٹیفکیٹ بھی جاری کریں گی جس میں وینڈر کا نام، رجسٹریشن نمبر، فراہم کردہ سامان کی تفصیل اور کٹوتی شدہ سیلز ٹیکس کی تفصیلات درج ہوں گی ایف بی آر کے مطابق ان اقدامات کا مقصد آن لائن تجارت کے بڑھتے ہوئے رجحان کے پیش نظر ٹیکس نیٹ کو وسعت دینا اور ڈیجیٹل معیشت میں شفافیت لانا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل