Loading
پاکستانی لیگ اسپنر اسامہ میر نے انگلینڈ میں انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کے امکان پر لب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی اور ملک سے کھیلنے کی پیشکش ہوئی تو وہ ضرور غور کریں گے۔ سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے 29 سالہ اسپنر نے حال ہی میں ووسٹرشائر کائونٹی کرکٹ کلب سے تین سالہ ٹی ٹوئنٹی معاہدہ کیا ہے، وہ 2026 میں غیرملکی کھلاڑی جبکہ 2027 سے مقامی پلیئر کے طور پر کھیلنے کے اہل ہو جائیں گے۔ ایک انٹرویو میں اسامہ میر نے کہا کہ کرکٹر کا کام کرکٹ کھیلنا ہے، اگر کسی بھی ملک سے اعلیٰ سطح پر کھیلنے کا موقع ملے تو وہ انکار نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم میں مسلسل نظر انداز کیے جانے پر انھیں افسوس ہے اور وہ صرف ڈومیسٹک کرکٹ کھیل کر غیر یقینی کا شکار نہیں رہنا چاہتے، اگر بیرون ملک معیاری کرکٹ کے مواقع میسر ہوں گے تو وہ ان سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔ یاد رہے کہ اسامہ میر پاکستان کی جانب سے 12 ون ڈے اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل