Loading
شہر قائد میں کورنگی کے علاقے چمڑا چورنگی پر موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیس نے مشتبہ موٹرسائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی۔ پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار ملزمان نے رکنے کے بجائے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں کورنگی تھانے سے تعلق رکھنے والا 31 سالہ اہلکار عبدالصمد زخمی ہو گیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے جوابی فائرنگ کی تاہم ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ایس ایچ او کورنگی عدیل افضال کے مطابق زخمی اہلکار عبدالصمد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں کے مطابق اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل