Loading
پکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا سلسلہ جاری ہے جب کہ آج کاروباری ہفتے کے تیسرے روز 100 انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 44 ہزار کی حد بھی عبور کر گیا۔ رپورٹ کے مطابق کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں 715 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی جب کہ ہنڈریڈ انڈیکس بڑھ کر 1لاکھ 43ہزار 752پوائنٹس کی کی نئی بلند ترین سطح پر آگیا۔ بعد ازاں پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں 801پوائنٹس کی تیزی ہوئی اور ہنڈریڈ انڈیکس بڑھ کر 1لاکھ 43ہزار 838پوائنٹس کی کی نئی بلند ترین سطح پر آگیا۔ اس کے بعد انڈیکس کی 1لاکھ 44ہزار پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح بھی رقم ہوگئی، ہنڈریڈ انڈیکس بڑھ کر 1لاکھ 44ہزار 105پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر آگیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل