Loading
برطانیہ کے مشہور گلوکار اور ’بلیک سبتھ‘ بینڈ کے بانی اوزی اوسبورن کی موت کی وجہ سامنے آ گئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق لندن کے رجسٹری آفس میں جمع کرائی گئی موت کی سند میں درج ہے کہ اوسبورن کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔ موت کی سند میں درج ہے کہ اوسبورن کو ’’گھر سے باہر کارڈیک اریسٹ ہوا جبکہ انہیں شدید مایوکارڈیل انفارکشن، کورونری آرٹری ڈیزیز اور پارکنسنز کے مرض کے ساتھ آٹونومک ڈسفنکشن‘‘ کا سامنا تھا، جنہیں موت کی مشترکہ وجوہات قرار دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اوسبورن کی بیٹی ایمی اوسبورن نے یہ دستاویز نیویارک ٹائمز کو جمع کرائی تھی جنہوں نے اس خبر شائع کیا۔ یاد رہے کہ اوزی اوسبورن 22 جولائی کو 76 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔ 2020 میں آنجہانی گلوکار نے خود پارکنسنز کی بیماری کی تشخیص کا انکشاف کیا تھا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل