Loading
پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے متوقع سنسنی خیز مقابلے سے قبل شارجہ حکام نے اسٹیڈیم میں سخت سیکیورٹی اقدامات کا اعلان کردیا۔ ٹرائی نیشن ٹی20 سیریز رواں ماہ کے آخر میں شروع ہوگی جس میں میزبان متحدہ عرب امارات بھی شریک ہے۔ یہ فیصلہ ماضی میں دونوں ٹیموں کے میچوں کے دوران ہونے والے ہنگامہ آرائی کے واقعات کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ اس بار اسٹیڈیم میں موجود شائقین کے لیے پرامن اور محفوظ ماحول یقینی بنایا جاسکے۔ شائقین کے لیے علیحدہ داخلی راستے اور نشستیں: منتظمین نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے شائقین کو الگ الگ اسٹینڈز میں بٹھایا جائے گا اور ان کے لیے علیحدہ انٹری پوائنٹس مختص کیے گئے ہیں۔ ٹکٹوں کی فروخت بھی قومیت کی بنیاد پر کی جا رہی ہے تاکہ ہر ٹیم کے سپورٹرز اپنے مخصوص حصے میں بیٹھیں۔ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم کی گنجائش 16 ہزار ہے اور سیریز کے تمام میچز یہاں کھیلے جائیں گے۔ حکام کو ہاؤس فل کی امید ہے اس لیے سیکیورٹی کے یہ اقدامات بروقت اور اہم سمجھے جا رہے ہیں۔ سیریز کا شیڈول اور تفصیلات: ٹی 20 ٹرائی نیشن سیریز 29 اگست سے 7 ستمبر تک جاری رہے گی۔ پہلے میچ میں 29 اگست کو شام 7 بجے پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ پاکستان اور افغانستان اب تک سات ٹی 20 میچز میں مدمقابل آ چکے ہیں، جن میں سے چار پاکستان نے جبکہ تین افغانستان نے جیتے ہیں۔ ابتدائی طور پر یہ سیریز صرف پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونی تھی تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ کی تجویز پر اسے تین ملکی ایونٹ میں تبدیل کیا گیا، تاکہ ایشیا کپ سے قبل تینوں ٹیموں کو مفید پریکٹس میچز میسر آسکیں۔ مکمل شیڈول: 29 اگست – افغانستان بمقابلہ پاکستان 30 اگست – یو اے ای بمقابلہ پاکستان 1 ستمبر – یو اے ای بمقابلہ افغانستان 2 ستمبر – پاکستان بمقابلہ افغانستان 4 ستمبر – پاکستان بمقابلہ یو اے ای 5 ستمبر – افغانستان بمقابلہ یو اے ای 7 ستمبر – فائنل تمام میچز شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ سیریز کے اختتام کے فوری بعد 9 ستمبر سے ایشیا کپ کا آغاز ہوگا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل