Loading
قومی اسمبلی اجلاس کے دوران کے الیکٹرک سے متعلق متعدد اراکین قومی اسمبلی کی شکایات سامنے آگئیں۔ پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نے شکایت لگاتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک کی جانب سے پورے علاقے کے فیڈر بند کر دیے جاتے ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ کے الیکٹرک کے سوال پر کراچی کے تمام ایم این ایز نے ہاتھ کھڑے کر دیے ہیں۔ پی پی پی رکن منور علی تالپور نے کہا کہ اگر ایک یا دو گھر بجلی کا بل نہیں دیتے تو انکی بجلی کاٹیں، یہ کیا پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دیتے ہیں۔ وزیر مملکت عبدالرحمٰن خان کانجو نے یقین دلایا کہ بجلی سے متعلق سب کی جو شکایات ہیں ان کو حل کریں گے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ آپ ممبران کو بلائیں ان سے میٹنگ کریں اور مسئلہ حل کریں۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کے الیکٹرک سے متعلق سوال مؤخر کر دیا۔ انہوں نے کراچی کے مسئلے پر متعدد اراکین کو وزیر مملکت سے میٹنگ کی ہدایت کر دی۔ ایاز صادق نے کہا کہ امین الحق صاحب اور باقی ممبران جائیں اور وزیر مملکت کے ساتھ میٹنگ کریں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل