Monday, August 04, 2025
 

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا امریکی وزیر خارجہ سے رابطہ، دو طرفہ امور کے وسیع دائرہ کار پر تبادلہ خیال

 



نائب وزیراعظم اور  وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو  نے  دو طرفہ امور کے وسیع تر دائرہ کار پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم اور  وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو  سے رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ امور کے وسیع تر دائرہ کار پر تبادلہ خیال ہوا۔ بیان کے مطابق علاقائی اور بین الاقوامی حالات پر بھی رائے کا تبادلہ کیا گیا، دونوں جانب سے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون جاری رکھنے اور رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل