Loading
5 اگست یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر آئی ایس پی آر نے نیا نغمہ "انسانوں کے جہاں میں" جاری کردیا۔ آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ کشمیر کی جدوجہدِ آزادی کو سلام اوربھارتی ظلم کے خلاف ایک گونج دار پیغام ہے، بھارتی ظلم کی بدولت جنت نظیر وادی کشمیر آج بھی شعلوں میں جل رہی ہے اپنے لہو سے حق کی داستان لکھنے والے کشمیریوں کا بھارتی تسلط سے آزادی لینے کا عزم ہے، نغمے میں کشمیریوں کو حقِ خودارادیت لے کر دینے کے پاکستان کے عزم کی ترجمانی کی گئی ہے۔ نغمے میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم اور حیوانیت پر عالمی ضمیر کو جھنجھوڑ دینے والا پیغام ہے، نغمے میں دنیا کے ساتھ نہ دینے کے باوجود پاکستان کا ہمیشہ کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑا رہنے کا واضح پیغام بھی موجود ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل