Monday, August 04, 2025
 

وزیراعلیٰ کے پی کا پولیس کے شہدا کے ورثا کو پچاس ہزار روپے فی کس دینے کا اعلان

 



وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے پولیس کے شہدا کے ورثا کو پچاس ہزار روپے فی کس دینے کا اعلان کردیا۔ پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ پولیس کے شہدا کے ورثا کو پلاٹ دینے کی پالیسی پر کام شروع کردیا، شہید کی فیملی کا کوئی بھی فرد اگر کسی سرکاری محکمے میں جائے گا تو وزیر اعلی سے لے کر ہر سرکاری آفیسر پر لازم ہوگا کہ وہ اس سے کھڑے ہو کر ملیں، ہم نہیں چاہتے کہ شہدا کی فیملی کو کوئی مسئلہ پیش آئے۔ کے پی پولیس جن دہشت گردوں سے نبرد آزما ہے وہ کوئی عام مجرم نہیں، شہدا کی فیملی کے لیے 50 ہزار روپے کا اعلان کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کررہے ہیں، ہم نے پولیس کی تنخواہیں بڑھائیں، پولیس تنصیبات کو ٹیکنالوجی سے لیس کر رہے ہیں، دہشت گردوں سے مقابلے کے لئے پولیس کی استعداد کار بڑھا رہے ہیں، 24 سو پولیس اہلکار مزید بھرتی کر رہے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل