Monday, August 04, 2025
 

راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری اور سیاسی اجتماعات پر پابندی ہوگی

 



پاکستان تحریک انصاف کی پیش نظر راولپنڈی میں انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کردی، جس کے تحت موٹرسائیکل کی ڈبل سواری اور ہر قسم کے اجتماعات پر پابندی ہوگی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے مطابق ضلع بھر میں 4 اگست سے 10 تک دفعہ 144 نافذ وہگی۔ نوٹی فکیشن کے مطابق راولپنڈی میں سیاسی اجتماعات، ریلیوں، جلوس پر مکمل پابندی لگادی گئی ہے، جس کے تحت 4 سے 10 اگست موٹرسائیکل ڈبل سواری پر بھی پابندی ہوگی۔ اس کے علاوہ اسلحے کی نمائش، لاوڈاسپیکر کے استعمال پر بھی پابندی ہوگی جبکہ اہم شاہراہوں پر رکھی رکاوٹیں ہٹانے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل