Loading
حکومت کی جانب سے نئی آئینی ترمیم لانے کی تجویز زیر غور ہے۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ حکومت نے پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے، پیپلز پارٹی کے رضا مند ہونے کی صورت میں دیگر جماعتوں سے بات چیت ہوگی۔ ذرائع نے کہا کہ اتفاق رائے کی صورت میں حکومت آئینی ترمیم لائے گی، قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے ساتھ حکومت کو دو تہائی اکثریت حاصل ہے۔ ذرائع کے مطابق 18 ویں ترمیم میں بہت سے امور صوبوں کو دئیے گئے مگر ان پر مکمل عمل نہ ہوسکا، وزارتوں کے قواعد و ضوابط دوبارہ سے طے ہوسکتے ہیں، کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی مجوزہ تجاویز پر غور کرے گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل