Monday, August 04, 2025
 

مسابقتی کمیشن نے چینی کارٹل کیس کی سماعت شوگر ملز مالکان کی درخواست پر موٴخر کردی

 



مسابقتی کمیشن نے چینی کارٹل کیس کی سماعت شوگر ملز مالکان کی درخواست پر موٴخر کردی۔ سی سی پی اعلامیے کے مطابق 70 سے زائد شوگر ملوں نے سماعت موٴخر کرنے کی درخواست دی تھی، مسابقتی کمیشن نے سماعت کی نئی تاریخ 22 تا 25 ستمبر مقرر کردی ہے۔ سی سی پی کے مطابق التوا کی درخواستوں میں کہا گیا ہے کہ وکلا سپریم کورٹ تعطیلات کے باعث دستیاب نہیں ہیں، 50 سے زائد ملوں نے ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں بھی اپیل دائر کردی ہے اس لیے انصاف کے تقاضے پورے کرنے کیلئے ایک بار سماعت ملتوی کی جاتی ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مزید تاخیر یا التواء نہیں دیا جائے گا، سماعت روزانہ کی بنیاد پر ہوگی۔ ٹربیونل نے مسابقتی کمیشن کو کیس کی دوبارہ سماعت کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔ مسابقتی کمیشن نے شوگر ملز مالکان کو آج سماعت کے لیے طلب کر رکھا تھا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل