Monday, August 04, 2025
 

وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) محمد سعید کو چیئرمین واپڈا تعینات کردیا

 



وزیراعظم محمد شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) محمد سعید کو چیئرمین واپڈا تعینات کردیا ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد سعید نے ملاقات کی، وزیراعظم محمد شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد سعید کو وفاقی کابینہ کی منظوری سے چیئرمین واپڈا تعیناتی پر مبارکباد دی ۔ وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد سعید کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ امید ہے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد سعید بطور چیئرمین واپڈا اپنے فرائض احسن طریقے سے سر انجام دیں گے۔ ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار بھی شریک تھے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل