Loading
بہاولپور میں شک کی بنیاد پر خاوند، سسر اور دیور نے مل کر خاتون کو پھندا لگا کر قتل کردیا۔ رپورٹ کے مطابق بہاولپور پولیس نے کہا کہ یہ افسوس ناک واقعہ ضلع بہاولپور کے قصبے قائم پور کے علاقےتلہڑ میں پیش آیا جہاں خاتون کے شوہر ، سسر اور دیور نےخاتون کو شک کی بنیاد پر پھندا لگا کر قتل کردیا۔ پولیس کا بتانا ہےکہ ملزمان قتل کے بعد خاتون کی تدفین کررہے تھےکہ خبر ملنے پر پولیس موقع پر بروقت پہنچ گئی اور کارروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو حراست میں لیا۔ بعد ازاں ایس ایچ او کی مدعیت میں ملزمان کےخلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیاجب کہ لاش پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل