Monday, August 04, 2025
 

سیکڑوں برس قبل تہذیب انسانی ہڈیوں سے کیا کرتی تھی؟

 



ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے ایسی قدیم ہڈیاں دریافت کی ہیں جو ازٹیک تہذیب سے متعلق حیران کن معلومات فراہم کرتی ہیں۔ تاریخ دانوں نے ملنے والی باقیات پر موجود تفصیلات کی نشان دہی کی جو بتاتی ہیں کہ ان ہڈیوں کو غیر معمولی کاموں میں استعمال کیا جاتا ہوگا۔ ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے جنوبی ٹیکساس کے ساحل سے دریافت ہونے والی 29 قبل از تاریخ انسانی ہڈیوں کا بغور جائزہ لیا۔ ہڈیوں پر غیر معمولی نشانات دیکھ یہ اندازہ لگایا گیا کہ یہ شاید موت کے بات کسی مقصد کے لیے جسم سے نکالی گئی ہوں۔ تاریخ دانوں نے بتایا کہ شکاریوں اور غذا اکٹھا کرنے والا گروپ جو کبھی یہاں آباد تھا ممکنہ طور پر انسانی ہڈیوں کو موسیقی کے  آلات میں ڈھال کر گانا بجانا کرتاہو۔ جورجیا کی آگسٹا یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر میتھیو ٹیلر نے باقیات کا مطالعہ کرتے وقت میوزیکل راسپ کی طرح کے آلے کی نشان دہی کی جو کہ انسانی بازو کی ہڈی سے بنا تھا۔ 29 ہڈیوں کے تجزیے میں معلوم ہوا کہ 27 چیزیں بازو یا ٹانگ کی ہڈیوں سے بنی تھیں۔ تحقیق کے مطابق یہ باقیات شمالی امریکا میں قبل از تاریخ دور کے آخر (700-1500 عیسوی) سے تعلق رکھتی ہیں۔ جبکہ علاقے کی تاریخ 1528 عیسوی سے باقاعدہ ریکارڈ ہونا شروع ہوئی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل