Loading
وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری کی کوششوں سے تاریخی پیش رفت سامنے آئی ہے جب کہ وزارت بحری امور نے فیری سروس لائسنس کی اصولی منظوری دے دی۔ سی کیپرز کو ایران اور خلیجی ممالک کے لیے فیری لائسنس کی منظوری دی گئی، برطانیہ میں قائم کمپنی ’سی کیپر‘ پاکستان کو ایران اور خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے ممالک سے ملانے کے لیے فیری روٹس چلائے گی۔ فیری آپریٹرز کی درخواستیں 2017-18 سے زیر التوا تھیں، ان درخواستوں پر تیزی سے کام کرتے ہوئے میری ٹائم امور کی وزارت نے بین الاقوامی فیری آپریٹر کو پہلی فیری سروس لائسنس کی منظوری دی۔ جنید انوار چوہدری نے کہا کہ آج بحری رابطے کی نئی تاریخ رقم ہوئی ہے، فیری سروس سے زائرین اور مزدوروں کو سستا سفر میسر ہوگا۔ جنید انوار چوہدری نے کہا کہ کراچی اور گوادر سے فیری سروس کا آغاز ہوگا، سمندری سفر محفوظ، آرام دہ اور قابلِ استطاعت بنایا جائے گا۔ وفاقی وزیر بحری امور نے کہا کہ پاکستان کی سمندری معیشت کو فروغ ملے گا، فیری سروس سے علاقائی سیاحت اور تجارت کو فروغ ملے گا، فیری سروس شروع کرنے کے لئے کوششیں تیز کر دی ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل