Loading
ملک کے ایوان زیریں قومی اسمبلی میں غزہ کے عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی۔ رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس کے دوران پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری نے غزہ کے عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کی قرارداد پیش کی۔ پیش کردہ قرارداد کے متن کے مطابق ایوان اسرائیلی حکام کی جانب سے جاری جارحیت اور اشتعال انگیز اعلانات کی شدید مذمت کرتا ہے، غزہ کے عوام تک انسانی امداد کی ترسیل کو روکنا تمام عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ قرارداد میں کہا گیا کہ ایوان عالمی برادری سے تمام فوری اور مناسب اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کرتا ہے اور انصاف اور حق خود ارادیت کے لئے فلسطینی عوام کی جدوجہد کی حمایت کرتاہے۔ قرارداد میں غزہ کے بہادر اور جرات مند عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی بھی کیا گیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل