Thursday, August 07, 2025
 

ملک میں 14 سے 17 اگست تک تعطیلات کا امکان

 



اگست میں یومِ آزادی اور چہلم امام حسینؑ ایک ساتھ آنے کے باعث ملک میں 4 روزہ تعطیلات کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق 14 اگست کو یومِ آزادی کی ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی جب کہ یومِ آزادی ہر سال جوش و جذبے سے منایا جاتا ہے، حکومت نے ملک بھر میں پرچم کشائی، ثقافتی تقاریب، پریڈز اور تحریکِ آزادی کے ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے بھرپور پروگرامز کا اعلان کیا ہے۔ 15 اگست کو چہلم کی تعطیل وفاقی فہرست میں شامل نہیں، تاہم صوبائی سطح پر مقامی تعطیل دی جا سکتی ہے۔ اس صورت میں 14 تا 17 اگست (جمعرات تا اتوار) تعطیلات یکجا ہو سکتی ہیں جب کہ گزشتہ سال بھی کراچی اور راولپنڈی میں چہلم پر مقامی تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔ 

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل