Loading
پاکستان میوزک انڈسٹری کی گلوکارہ آئمہ بیگ حال ہی میں پیا گھر سدھار گئی ہیں اور سوشل میڈیا پر ان کے عروسی لباس کے خوب چرچے ہورہے ہیں۔ آئمہ بیگ کی شادی کی تصاویر حال ہی میں سامنے آئیں جس کے بعد گلوکارہ نے خود سوشل میڈیا پر اپنے نکاح کی تصدیق کرتے ہوئے خوبصورت تصاویر مداحوں کیساتھ شیئر کیں۔ ان تصاویر پر جہاں سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں نے انہیں نکاح کی مبارکباد دی وہیں ان کے عروسی لباس کی بھی خوب تعریف کی۔ آئمہ بیگ نے اپنی زندگی کے اس خوبصورت اور بڑے دن کیلئے معروف فیشن ڈیزائنر حسین ریہار کی ویڈنگ کلیکشن سے اس سنہرے اور سبز رنگ کے جوڑے کا انتخاب کیا جس کی قیمت 2800 امریکی ڈالر یعنی پاکستان کے 7 لاکھ 91 ہزار روپے سے زائد ہے۔ یاد رہے کہ آئمہ بیگ نے اپنے قریبی دوست زین احمد سے شادی کی ہے جو کہ ایک فیشن ڈیزائنر اور بزنس مین ہیں۔ گلوکارہ اداکار شہباز شگری سے منگنی ختم کرنے کے بعد زین احمد کیساتھ تعلقات میں تھیں اور انہوں نے متعدد بار سوشل میڈیا پر ان کیساتھ اپنی تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل