Loading
معرکہ حق اور بنیان مرصوص سے جڑے حقائق اور مستند تفصیلات پر مبنی کتاب دی وار دیٹ چینجڈ ایوری تھنگ (The war that changed everything) کی رونمائی کی 11 اگست کو ہوگی جس کی تفصیلات منظرِ عام پر آگئی ہیں۔ بھارت کے خلاف پاک فوج کے کامیاب آپریشن کے حقائق پر مبنی کتاب دی وار دیٹ چینجڈ ایوری تھنگ کی رونمائی 11 اگست کو ہو گی، اس کتاب کو نامور صحافی مرتضیٰ سولنگی اور بین الاقوامی اسکالر احمد حسن العربی نے تحریر کیا ہے۔ کتاب میں حالیہ پاک-بھارت کشیدگی سے متعلق تہلکہ خیزانکشافات شامل ہیں، کتاب میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کو تاریخی پس منظر کے ساتھ بیان کیا گیا ہے۔ دی وار دیٹ چینجڈ ایوری تھنگ میں بنیان مرصوص نام کس نے اور کیوں تجویز کیا سمیت تمام تفصیلات شامل ہیں، پہلگام کے بھارتی بے بنیاد بیانیے سے لے کر معرکہ حق تک تمام راز عیاں کیے گئے ہیں۔ جنگ کے دوران اندرونی فیصلہ سازی کی اہم ترین معلومات بھی پہلی بار منظر عام پر آگئے ہیں، کتاب میں معرکہ حق سے متعلق حقائق کو شواہد کے ساتھ بیان کیا گیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل