Thursday, August 07, 2025
 

عدالت نے تین ایم پی او کے تحت گرفتار وکیل کو رہا کرنے حکم دے دیا

 



بنوں میں مرید حیات ایڈووکیٹ کو تین ایم پی او کے تحت تحویل میں لینے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت  ہوئی، درخواست پر سماعت جسٹس ارشد علی اور جسٹس فرح جمشید نے کی۔ ایڈووکیٹ جنرل شاہ فیصل اتمانخیل اور صدر پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن امین الرحمن یوسفزئی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، ایڈوکیٹ جنرل شاہ فیصل اتمانخیل نے کہا کہ ڈپٹی کمیشنرز پہلے تین ایم پی او کا غلط استعمال کرتے تھے، صوبائی کابینہ نے ڈپٹی کمشنر سے یہ اختیار واپس لے کر ہوم ڈیپارٹمنٹ کو دیا ہے۔ جسٹس ارشد علی نے کہا کہ  اب بولنے پر بھی تین ایم پی او لگایا جاتا ہے،  اب کیا لوگ بولیں گے بھی نہیں،  جب کوئی حملہ کرے، تھانہ جلائے تو پھر وجہ بنتی ہے۔ عدالت نے تین ایم پی او کے تحت گرفتار وکیل کو رہا کرنے حکم دے دیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل