Loading
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان روس کے دورے پر ماسکو پہنچ گئے، جہاں روسی صدر ولادیمر پوٹن نے ان کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی دارالحکومت ماسکو میں آمد کے فوراً بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی جس میں باہمی تعلقات، علاقائی سیکیورٹی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ روسی میڈیا کے مطابق صدر پوٹن نے ملاقات کے دوران کہا کہ روس اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط ہو رہے ہیں اور دونوں ممالک خطے میں امن و استحکام کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں اقتصادی تعاون، توانائی، سرمایہ کاری اور سیکیورٹی کے امور پر بھی بات چیت کی گئی، جبکہ مشرق وسطیٰ میں جاری حالات پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب خطے میں کئی اہم سفارتی پیشرفتیں جاری ہیں اور روس و امارات دونوں عالمی سطح پر اپنے تعلقات کو نئی جہت دینے کے خواہاں ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل