Thursday, August 07, 2025
 

خیبرپختونخوا، ضلع جنوبی وزیرستان کا نام تبدیل کرنے کی قرارداد منظور

 



خیبرپختونخوا اسمبلی نے ضلع جنوبی وزیرستان کے نام کی تبدیلی کے حوالے سے قرارداد متفقہ طور پر منظورکرلی۔ خیبرپختونخوا اسمبلی کے گزشتہ روزمنعقدہ اجلاس کے دوران رکن صوبائی اسمبلی آصف خان نے مذکورہ قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ جنوبی وزیرستان خیبرپختونخوا کا حصہ ہے جہاں بنیادی طور پر محسودقبیلہ آباد ہے اور اس کا آبادی کے لحاظ سے تناسب  90فیصد سے زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ ضلع کے موجودہ نام میں ثقافتی مطابقت نہیں ہے اور یہ خطے کی غالب شناخت کی عکاسی نہیں کرتا اس لیے یہ ایوان ضلع کانام تبدیل کرکے محسود وزیرستان رکھنے کی سفارش کرتا ہے تاکہ ثقافتی شناخت مقامی آبادی کی شناخت کے ساتھ ہم آہنگ ہوسکے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل