Loading
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی پرو ہاکی لیگ میں شرکت کے معاملے پر رانا ثنا اللہ کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی قائم کردی۔ وزیراعظم کمیٹی سفارشات کی روشنی میں پرولیگ میں پاکستان ہاکی ٹیم کی شرکت کا فیصلہ کریں گے، خصوصی کمیٹی کا اجلاس گیارہ اگست کو طلب کیا جائے گا۔ کمیٹی میں سیکریٹری آئی پی سی، سیکریٹری خزانہ شامل ہیں ہاکی فیڈریشن، پی ایس بی کا نماٸندہ بھی کمیٹی کاحصہ ہوگا۔ نیوزی لینڈ کے انکار کے بعد ایف آئی ایچ نے پاکستان کو پرو ہاکی لیگ میں شرکت کیلئے باضابطہ مدعو کیا تھا۔ پی ایچ ایف نے پرولیگ کیلٸے 35 کروڑ روپے گرانٹ کی درخواست کررکھی ہے، گرانٹ قومی ٹیم کے سفر، رہائش، ڈیلی الاؤنسزسمیت دیگر اخراجات کے لئے مانگی گئی ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری رانا مجاہد کا کہنا ہے میگا ایونٹ کے انعقاد سے ملک میں ہاکی کو فروغ حاصل ہوگا اور ہاکی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے رانا مجاہد نے کہا کہ وزیر اعظم شہاز شریف کے ویژن کے مطابق ہاکی کوگراس روٹ پر پروموٹ کررہے ہیں
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل