Friday, August 08, 2025
 

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونا مزید مہنگا؛ فی تولہ قیمت کتنی ہوگئی؟ جانیے!

 



عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہوگیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 400ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رحجان رہا۔ مقامی سطح پر 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 500روپے کے اضافے سے 3لاکھ 62ہزار 700 روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 428روپے بڑھ کر 3لاکھ 10ہزار 956روپے کی سطح پر آگئی۔ ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 14روپے کے اضافے سے 4ہزار 073روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 12روپے کے اضافے سے 3ہزار 491روپے کی سطح پر آگئی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل