Tuesday, August 12, 2025
 

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا

 



کامیاب سفارتی رابطوں کے نتیجے میں پاک امریکا تعلقات نئے دور میں داخل ہونے، امریکا کی توانائی، کان کنی، معدنیات، آئی ٹی اور کرپٹو سمیت مختلف شعبوں میں وسیع پیمانے پر متوقع سرمایہ کاری، کینیڈا کی ریکوڈک اور ترکمانستان کی پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی جیسے حوصلہ افزا فنڈامینٹلز کے باعث منگل کو بھی انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی روپیہ مستحکم رہا۔ امریکا کی ٹیرف پالیسی کے بعد خطے میں سب سے کم ٹیرف سے پاکستانی مصنوعات کی برآمدات میں ممکنہ نمایاں اضافے کی توقعات، سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر کی آمد میں ممکنہ اضافے کی خبروں کے سبب انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 20پیسے کی کمی سے 282روپے 25پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔ لیکن سپلائی بہتر ہوتے ہی درآمدی وبیرونی ادائیگیوں کی طلب بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 04پیسے کی کمی سے 282روپے 41پیسے کی سطح پر بند ہوئی ۔ اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں منگل کو دوسرے دن بھی ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 284روپے 90پیسے کی سطح پر مستحکم رہی۔ گیلپ سروے میں پاکستان کے کاروباری اداروں کا ملک کے معاشی سمت پر اعتماد 4سال کی بلند سطح پر پہنچنے اور حکومت کی تسلسل پر مبنی معاشی پالیسیوں پر اعتماد جیسے عوامل بھی زرمبادلہ کی مارکیٹوں پر اثرانداز رہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل