Tuesday, August 12, 2025
 

کویت میں جشنِ میلادالنبی ﷺ پر 3 چھٹیاں ملیں گی؛ امارات میں بھی تعطیل

 



کویت حکومت نے نبی آخری الزماں حضرت محمد ﷺ کی ولادتِ باسعادت کے موقع پر بروز جمعرات 4 ستمبر 2025 کو سرکاری تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ کویت نیوز ایجنسی کے مطابق عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر سرکاری اداروں میں تعطیل کا فیصلہ منگل کے روز ہونے والے کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس میں کیا گیا۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تمام وزارتیں اور حکومتی ادارے جمعرات کو بند رہیں گے جبکہ ہفتہ اتوار ہفتہ وار تعطیلات کے باعث دفاتر اتوار 7 ستمبر 2025 کو کھلیں گے۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ضروری خدمات انجام دینے والے محکمے اپنی نوعیت کے مطابق تعطیل کا فیصلہ خود کریں گے۔ متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے بھی اعلان کیا گیا ہے کہ  پیغمبر اسلام ﷺ کی ولادت پر ایک دن کی تعطیل ہوگی۔ خیال رہے کہ عرب ممالک میں کابینہ کی منظوری کے بعد عیدین کے علاوہ باقی تمام تعطیلات کو ہفتے کے آغاز یا اختتام پر منتقل کیا جا سکتا ہے تاکہ شہریوں کو ایک ساتھ زائد چھٹیاں مل سکیں۔    

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل