Thursday, October 24, 2024
 

عطیہ کی گئی کتابوں کے ڈبے سے سانپ برآمد

 



ورجینیا: امریکی ریاست ورجینیا میں ایک اسٹور پر عطیہ کی گئی کتب کے ڈبے سے سانپ نکل آیا۔

اسٹیفورڈ کاؤنٹی شیرف کے دفتر نے سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ اینیمل کنٹرول کیپٹن جے اے بائس کو اسٹیفورڈ میں ڈاکٹر اسٹون روڈ پر واقع گُڈوِل اسٹور پر ڈبے سے نکلنے والے چار فٹ لمبے سانپ سے چھٹکارے کے لیے طلب کیا گیا۔

پوسٹ میں بتایا گیا کہ اپنی صلاحیت اور پارسل ٹنگ کا استعمال کرتے ہوئے، کیپٹن بائس نے سانپ کو ڈبے سے بحفاظت نکالا اور کامیابی کے ساتھ واپس جنگل میں چھوڑ دیا۔

شیرف آفس نے اسٹور سے پکڑے گئے اس سانپ کی نسل کے متعلق کچھ نہیں بتایا۔ البتہ یہ وضاحت کی کہ ممکنہ طور پر یہ سائے کی تلاش میں یہاں تک پہنچا تھا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل