Loading
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کے ایم سی ملازمین میں الیکٹرک بائیکس تقسی کردیں۔ کے ایم سی ملازمین میں الیکٹرک بائیکس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ سرکاری امور انجام دینے والے ملازمین کے لیے بائیکس فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کے ایم سی کی سرکاری بائیکس کو بتدریج پیٹرول سے بجلی پر منتقل کیا جا رہا ہے، پہلے مرحلے میں ڈیلیوری بوائز کو بائیکس دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دو لاکھ پندرہ ہزار روپے مالیت کی ایک بائیک خریدی گئی ہے، خواتین افسران کو "پنک بائیکس" فراہم کی جائیں گی تاکہ وہ آمد و رفت میں سہولت حاصل کر سکیں۔ میئر کراچی نے مزید کہا کہ اب کے ایم سی میں کوئی بھی پیٹرول بائیک نہیں خریدی جائے گی، الیکٹرک بائیکس کو چارج کرنے کے لیے خصوصی چارجنگ اسٹیشن قائم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہری حکومت اخراجات میں کمی اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ کے ایم سی پاکستان کی واحد کونسل ہے جو مکمل طور پر سولر انرجی پر منتقل ہوچکی ہے۔ مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ چند ماہ قبل ادارے کو ہر ممکن حد تک سولر پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کے تحت سولر پارکس اور ہیڈ آفس سمیت مختلف منصوبے مکمل کیے گئے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل