Loading
سوشل میڈیا پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے معاملے میں تھانہ شالیمار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنے والے ملزم عمر حسین کو گرفتار کرلیا۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق لڑکی کو تنخواہ مانگنے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ڈی آئی جی جواد طارق نے کہا ہے کہ وفاقی پولیس بچوں اور خواتین پر تشدد کے معاملے میں کسی قسم کی رعایت نہیں برتے گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل