Loading
مصر کے شہر اسکندریہ کے ساحل پر دو ہزار برس قدیم سمندر میں ڈوبا شہر دریافت کر لیا گیا۔ مصری حکام نے کینوپس نامی اس قدیم شہر کے غرقاب اشیاء کی رونمائی کی جن میں مجسمے شامل ہیں۔ حکام کا کہنا تھا کہ پولمک سلطنت (جس نے مصر پر قریب 300 برس تک حکومت کی) کے دوران یہ علاقہ اہم مرکز ہوگا۔ وقت کے ساتھ زلزلوں اور بلند ہوتی سطح سمندر کے سبب یہ شہر اور قریب موجود ہرقلیون نامی بندرگاہ غرقاب ہوگئی۔ حکام نے کرینز اور غوطہ خوروں کی مدد سے سمندر کی گہرائی میں موجود باقایت سے مجسمے نکالے۔ مصرف کے سیاحت اور نوادرات کے وزیر شرف فتحی کا کہنا تھا کہ سمندر میں بہت سی باقیات ہیں لیکن سمندر سے باہر محدود چیزیں لائی جا سکتی ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل