Monday, September 15, 2025
 

کراچی، کلفٹن میں پولیس مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، ایک فرار

 



شہر قائد کے علاقے کلفٹن میں پولیس نے ایک مبینہ مقابلے کے دوران ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ہے۔ ایس ایس پی ساؤتھ مہروز علی کے مطابق پولیس نے ملزمان کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر کارروائی کی تھی جس کے دوران ایک ملزم زخمی ہو گیا۔ زخمی ملزم کی شناخت یاسر خان کے نام سے کی گئی ہے اور اسے فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ ایس ایس پی ساؤتھ نے مزید بتایا کہ زخمی ملزم کا ایک ساتھی ادریس پولیس کارروائی کے دوران موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس اس وقت ادریس کی تلاش میں ہے اور علاقے کی ناکہ بندی کر کے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ زخمی ملزم یاسر خان سے پولیس نے ایک پستول، موبائل فون، نقدی اور ایک موٹرسائیکل بھی برآمد کی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل