Monday, September 15, 2025
 

قصور، معروف فلمی اداکارہ ریشم کا سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ

 



معروف فلمی اداکارہ ریشم نے حالیہ سیلاب سے متاثرہ علاقے قصور کا دورہ کیا اور ضلعی انتظامیہ قصور کے تعاون سے دو مختلف مقامات پر سیلاب زدگان میں راشن تقسیم کیا۔ اداکارہ ریشم نے سب سے پہلے ڈی پی ایس سکول میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سیلاب متاثرین کے درمیان راشن تقسیم کیا۔  اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے اہم نمائندے ایڈمنسٹریٹر محمد جہانگیر چوپڑا بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اداکارہ ریشم نے اس کے بعد سرحدی گاؤں شیخوپورہ نو کا بھی دورہ کیا جہاں مزید متاثرین میں راشن تقسیم کیا گیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل