Loading
کراچی کے علاقے گلشن اقبال کے قریب لیاری ایکسپریس وے پل کے اوپر ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچایا۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ نامعلوم تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے، متوفی پیدل جا رہا تھا۔ جبکہ فوری طور پر اس کی شناخت نہیں ہوسکی جس کی عمر 40 سال کے قریب بتائی جاتی ہے۔ تاہم پولیس متوفی کی شناخت کی کوششیں کر رہی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل