Loading
بالی ووڈ کی سپر اسٹار کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل نے مداحوں کو خوشخبری سُنا دی۔ گزشتہ کئی دنوں سے کترینہ کیف کی ماں بننے کی خبریں سوشل میڈیا پر بھارتی میڈیا پر گردش کر رہی تھیں جس کی اب اداکارہ کترینہ کیف اور ان کے شوہر وکی کوشل نے بذات خود تصدیق کردی ہے۔ کترینہ اور وکی نے اپنے آفیشل فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو یہ خوشخبری سُنائی ہے کہ ان کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Katrina Kaif (@katrinakaif) تصویر میں وکی اور کترینہ ایک ساتھ خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں جبکہ کترینہ کا بے بی بمپ واضح نظر آرہا ہے۔ تصویر کیساتھ کیپشن میں لکھا تھا ’خوشی اور تشکر سے بھرے دلوں کے ساتھ اہم اپنی زندگی کا بہترین نیا باب شروع کرنے جارہے ہیں‘۔ کترینہ اور وکی کوشل کے مداحوں کی جانب سے انہیں مبارکباد دی جارہی ہے جبکہ ساتھی فنکار بھی خوشی اور نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل