Tuesday, September 23, 2025
 

میکسیکو میں لاپتہ معروف کولمبین موسیقاروں کی لاشیں برآمد، تحقیقات جاری

 



میکسیکو میں گزشتہ ہفتے لاپتہ ہونے والے کولمبیا کے دو مشہور موسیقار بیرن سانچیز اور جارج ہیریرا مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 31 سالہ بیرن سانچیز اور 35 سالہ جارج ہیریرا کی لاشیں ملنے کے بعد ان کی ہلاکت یا ممکنہ قتل کی تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ نوجوان موسیقاروں کی موت نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔  دونوں موسیقاروں کو آخری بار میکسیکو سٹی کے پوش علاقے پولانکو میں دیکھا گیا تھا، جس کے بعد وہ لاپتہ ہو گئے تھے۔ ان کے لاپتہ ہونے پر کولمبیا کے صدر نے میکسیکو کے صدر سے مدد کی درخواست کی تھی تاکہ دونوں فنکاروں کی تلاش ممکن ہوسکے۔ میکسیکو کی وزارت خارجہ نے کولمبیا کی حکومت کو یقین دہانی کرائی ہے کہ واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کی جائیں گی تاکہ حقائق سامنے آ سکیں۔ اس واقعے کے بعد دونوں ممالک میں تشویش کی لہر دوڑ اُٹھی ہے خاص طور پر ساتھی فنکاروں اور دونوں موسیقاروں کے مداحوں میں غم و غصہ پایا جارہا ہے۔ 

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل