Loading
کرکٹ کی دنیا کے مشہور امپائر ہیرلڈ ’ڈِکی‘ برڈ 92 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ بارنسلے میں پیدا ہونےو الے ڈِکی برڈ نے 1956 میں بطور ٹاپ آرڈر بیٹر کرکٹ کیریئر کا آغاز کیا۔ تاہم، انجریز کی وجہ سے وہ اپنا کیریئر جاری نہ رکھ سکے۔ 1970 میں امپائرنگ کی شعبے میں قدم رکھنے کے بعد وہ کرکٹ کی تاریخ کے سب سے مشہور امپائروں میں سے ایک بن گئے۔ انہوں نے 66 ٹیسٹ اور 76 بین الاقوامی ایک روزہ میچز (جن میں تین ورلڈ کپ فائنلز شامل ہیں) میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیے۔ ڈکی برڈ کی کاؤنٹی یارکشائر (جہاں سے وہ کھیلے بھی) نے ڈکی برڈ کو قومی ورثہ قرار دیا۔ یورکشائر کا کہنا تھا کہ انہوں نے اسپورٹس مین شپ اور عاجزی کی میراث چھوڑی ہے۔ جن کو سراہنے والے ہر نسل میں موجود ہیں۔ انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ نے بھی ڈکی برڈ کی موت پر غم کا اظہار کیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل