Loading
وفاقی وزیر معین وٹو نے مستقبل میں سیلاب کے خطرات سے نٹمنے کے لیے ڈیمز کی تعمیر پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیلابی نقصانات کم کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر ملک کی آبی ذخیرہ صلاحیت بڑھانے کے لیے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت وفاقی وزیر معین وٹو نے کی، وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی اور چیئرمین واپڈا نے اجلاس میں شرکت کی۔ معین وٹو نے کہا کہ مستقبل کے سیلابی خطرات سے نمٹنے کے لیے مزید ڈیمز کی تعمیر وقت کی اہم ضرورت ہے، آئندہ سیلاب سے نقصانات روکنے کے لیے پیشگی اقدامات ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پانی کا مؤثر انتظام غذائی، توانائی اور انسانی سلامتی سے براہ راست منسلک ہے، سیلابی پانی کے مؤثر استعمال اور ذخیرے کے لیے مربوط منصوبہ بندی ناگزیر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شجرکاری کو مؤثرانداز میں فروغ دینا ہوگا تاکہ سیلابی انتظام میں بہتری لائی جا سکے، مؤثر واٹر مینجمنٹ ہی زرعی پیداوار اور ملکی معیشت کے استحکام کی ضمانت ہے۔ معین وٹو نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں مل کر آبی ڈھانچے کی بہتری کے لیے مربوط اقدامات کریں گی، سیلابی نقصانات کم کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل