Loading
خیبرپختونخوا میں انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 355 تک پہنچ گئی ہے۔ پراسیکیوشن کے مطابق سب سے زیادہ کیسز پشاور کی انسداد دہشت گردی عدالتوں میں زیر سماعت ہیں، جہاں اس وقت 215 مقدمات زیر التوا ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق اے ٹی سی کوہاٹ میں 13، ڈیرہ اسماعیل خان میں 28 اور بنوں میں 4 مقدمات زیر التواء ہیں۔ اسی طرح اے ٹی سی مردان میں 8، سوات مٹہ میں 37 اور ہزارہ میں 29 مقدمات ابھی تک نمٹائے نہیں جا سکے۔ پراسیکیوشن رپورٹ کے مطابق اے ٹی سی سوات ون میں 15، دیر لوئر میں 24 اور بونیر میں 2 مقدمات زیر التواء ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل