Loading
پیرس : فرانس کے وزیراعظم سیبسٹین لاکورنو نے عہدہ سنبھالنے کے صرف 26 روز بعد ہی استعفیٰ دے دیا، جسے صدر ایمانوئل میکرون نے قبول کر لیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، سیبسٹین لاکورنو کو 10 ستمبر 2025 کو صدر میکرون نے نیا وزیراعظم نامزد کیا تھا۔ وہ صدر کے قریبی ساتھی اور ملک کے وزیرِ دفاع بھی رہ چکے ہیں۔ ان کا استعفیٰ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چند ہفتے قبل ہی سابق وزیراعظم فرانسوا بائرو پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں ناکام ہوگئے تھے، جس کے باعث فرانس کی تاریخ میں تیسری مرتبہ حکومت عدم اعتماد کے ووٹ سے ختم ہوئی تھی۔ سیاسی ماہرین کے مطابق، مسلسل حکومتی تبدیلیوں نے صدر میکرون کی مقبولیت پر بھی دباؤ ڈال دیا ہے، جبکہ اپوزیشن جماعتیں نئے انتخابات کے مطالبے پر زور دے رہی ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل