Monday, October 06, 2025
 

کچھ شارکس روشنیاں خارج کیوں کرتی ہیں؟

 



کیا آپ جانتے ہیں دنیا میں ایسی بھی شارکس ہیں جو روشنی خارج کرتی ہیں۔ جی ہاں ایسی شارکس واقعی موجود ہیں جو اندھیرے سمندر میں چمکتی ہیں۔ ان شارکس کو Bioluminescent کہا جاتا ہے۔ یہ وہ شارکس ہیں جو اپنے جسم سے قدرتی روشنی خارج کرتی ہیں۔ یہ روشنی کیمیائی عمل (bioluminescence) کے ذریعے بنتی ہے۔ یعنی شارک کے جسم میں مخصوص خلیات "لائٹ" پیدا کرتے ہیں جنہیں photophores کہا جاتا ہے۔ یہ روشنی عام طور پر نیلے یا سبز رنگ کی ہوتی ہے جو اندھیرے گہرے سمندر میں دیکھی جا سکتی ہے اور مختلف وجوہات کے لیے استعمال ہوتی ہے (مثلاً خود کو چھپانے یا شکار کو لبھانے کے لیے) ان میں سے کچھ شارک صرف 20 سے 30 سینٹی میٹر لمبی ہوتی ہے۔ اس کے پیٹ کے نیچے چھوٹے لائٹ خلیے ہوتے ہیں۔ یہ روشنی اسے نیچے سے دیکھنے والے شکاریوں سے "چھپنے" میں مدد دیتی ہے۔ یعنی سمندری پس منظر میں یہ شارک اپنی روشنی کی بدولت گھل مِل جاتی ہے۔ دنیا کی سب سے بڑی روشنی دینے والی شارک تقریباً 6 فٹ لمبی ہوسکتی ہے۔ یہ پہلی بار 2021 میں نیوزی لینڈ کے پاس دریافت ہوئی تھی۔ یہ شارک نیلے رنگ کی مدھم روشنی خارج کرتی ہے۔ سائنسی تحقیق کے مطابق، یہ روشنی شاید خود کو چھپانے کے لیے، دوسرے ساتھیوں کو سگنل دینے کے لیے یا شکار کو اپنی جانب کھینچنے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل